Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کراچی : غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، عینی شاہد سکیورٹی گارڈ نے کیا دیکھا

پولیس اور گارڈز نے حملہ ناکام بنایا، 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے
شائع 19 اپريل 2024 12:00pm

کراچی کے علاقے لانڈھی میں جمعہ کی صبح دہشت گردوں نے غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا، واقعے کے عینی شاہد سکیورٹی گارڈ نے آنکھوں دیکھا احوال بتایا۔

واقعہ کے ایک عینی شاہد گارڈ نے بتایا کہ ہم 3 گاڑیوں میں زم زمہ سے نکلے تھے، لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب زوردار دھماکا ہوا۔

گارڈ نے بتایا کہ دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے ہائی ایس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ سب سے آگے سکیورٹی کی ہماری گاڑی تھی، پیچھے ہائی ایس میں چار غیر ملکیوں سمیت دیگر افراد بیٹھے تھے۔ اسکے پیچھے تیسری گاڑی فور چونر میں بھی غیر ملکی تھے۔

گارڈ نے بتایا کہ گزرتے ہوئے اچانک ایک دھماکہ ہوا، ہم نے خود کو سنبھالا اور غیر ملکیوں کو تحفظ دیا، فورچونر گاڑی کو پیچھے دھکیل کر محفوظ کیا۔

واقعہ کے عینی شاہد نے مزید بتایا کہ ہم نے دہشت گردوں کو انگیج کیا، اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچی اور ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔

karachi

Blast

Karachi law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div