Aaj News

منگل, جون 25, 2024  
18 Dhul-Hijjah 1445  

سپریم کورٹ میں جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت مسترد

سی ٹی ڈی تھانے میں ملزم کے خلاف جاسوسی کے الزام میں مقدمہ درج ہے
شائع 19 اپريل 2024 01:37pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے، ملزم پر 2023 میں جاسوسی کا الزام عائد ہوا تھا۔

سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پرمسترد کی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی جانب سے ریمارکس میں کہنا تھا کہ ملزم کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے رقم آنے کا الزام ہے۔

ملزم کے خلاف اسی کے رشتہ دار کا الزام ہے، پھر آپ فریش گراؤنڈ پر ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کریں۔

دوسری جانب جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار افغان نینشل ہے، ملزم کے شناختی کارڈ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

جبکہ ججز ریمارکس کے ساتھ ساتھ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ افغان نیشنل ہونا ثابت نہیں، مقدمے میں شامل دیگر دو ملزمان کی ضمانتیں ٹرائل کورٹ نے منظورکیں۔

ملزم نے عدالتی ابزرویشنز کے بعد درخواست واپس لے لی۔ واضح رہے ملزم پر گزشتہ سال جاسوسی کے الزام پر سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Supreme Court of Pakistan

spoinage