Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سوات، چترال اور خیبر میں بارشیں، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔
شائع 19 اپريل 2024 07:05pm

سوات کے علاقوں مٹہ اور بحرین میں شدید بارشوں کے بعد منکیال سے کالام جانے والی سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی۔ پاک فوج کے دستوں نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی سیاح پھنس گئے اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاک فوج نے نہ صرف سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کیں بلکہ انہیں ریسکیو بھی کیا۔ جس پر سیاحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

چترال میں بھی مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے پاک فوج نے مسافروں کے لئے خصوصی میڈیکل کیمپ لگایا جس میں مسافروں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادوایات فراہم کیں۔

چترال میں ریسکیو آپریشن کے بعد کئ رابطہ سڑکوں کو بحال کر دیا گیا ہے، جبکہ ضلع خیبر کے علاقہ شلمان میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج نے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے رابطہ سڑک بحال کر دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج مشکل کہ ہر گھڑی میں قوم کی خدمت کے لئے متحرک رہے گی۔

ISPR

rescue operation

rescue 1122

Army Chief General Asim Munir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div