Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پاک فوج اور ایف سی کا گرینڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

اب تک 150سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کئے جا چکے ہیں ، 700 خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کئے گئے ہیں
شائع 20 اپريل 2024 05:29pm

پاک فوج ا، ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرینڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، مشکلات کے باوجود پاک فوج کی تعینات ریسکیو ٹیمیں تمام علاقوں تک پہنچ گئیں ہیں۔

کلاگ ریسکیو ٹیم نے جمعہ زئی اور مرادی گاؤں تک پہنچ کر متاثرہ لوگوں میں کھانے کے پیکیجز تقسیم کیے ، کرواٹ ریسکیو ٹیم نے سیاہ کوہ کے قریب واقع گاؤں کے مقامی لوگوں میں کھانے کے پیکیجز پہنچا دیئے۔

دوسری جانب بیلار اور کلانچ کے راستوں کی فوجی دستوں اور مشینری کے ذریعے فوری مرمت بھی جاری ہے ، تمام گاؤں ، بالخصوص جمعہ زئی اور مرادی میں لوگوں کو ادویات، راشن اور پینے کا پانی مہیا کر دیا گیا ہے جبکہ کوسٹل ہائ وے پر موجود مسافروں کو پانی اور خوراک فراہم کی گئیں۔

نوشکی کے نواحی علاقوں انعام بوستا اور ڈاک ایریاز سے بھی سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ایک خصوصی ہیلی کوپٹر نوشکی روانہ کیا گیا ہے ۔

پاک فوج کے مطابق اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 150 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 700 خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کئے گئے ہیں۔

چمن میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، میڈیکل کیمپ لگاکر 800 سے زائد مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

۔ ایف سی کی جانب سے نواحی علاقوں میں پکے ہوئے کھانے کے 300 پیکٹس تقسیم کیے گئے۔

ژوب کے علاقے قمر دین کاریز میں ندی نالوں میں پھنسے 100 سے زائد افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا جبکہ مختلف مقامات پر گھر کی دہلیز تک راشن پہنچانے کا بھی عمل جاری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div