Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

دریائے سندھ کے کنارے سات سہیلیوں کا انوکھا مزار

سات سہیلیوں کے مزار کے نام سے مشہور یہ تفریح گاہ اور تاریخی مقام اپنے اندر کشش رکھتا ہے
شائع 25 اپريل 2024 09:30am
The shrine of the Seven Friends on the banks of the Indus River has become a tourist attraction

دریائے سندھ کے کنارے سات سہیلیوں کا مزار سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، صدیوں پرانے قبرستان پر سیاحوں کے ڈیرے ہیں۔

خوبصورت خطاطی، قدیم اینٹوں سے تعمیر قبریں اور کاشی کی پُرکشش طرز تعمیر اکبر بادشاہ کے گورنر بکھر ابوالقاسم نمکین کے خاندان کی صدیوں پرانی قبروں کی یادگار ہے، جس کی اپنی منفرد شناخت ہے۔

1018 ہجری میں تعمیر اس قبرستان کو آج ”سات سہیلیوں کے مزار“ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

سکھر اور روہڑی شہر کے عین درمیان دریائے کے کنارے ایک ٹکری پر واقع سات سہیلیوں کے مزار کے نام سے مشہور یہ تفریح گاہ اور تاریخی مقام اپنے اندر کشش رکھتا ہے۔

جس کی وجہ سے دور دور سے سیاح یہاں کھنچے چلے آتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div