Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

شہداء کے اہل خانہ نے اس حمایت اور تعظیم پر فوج کا شکریہ ادا کیا
شائع 25 اپريل 2024 07:06pm

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ میں شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر کمانڈروں کی شہیدوں کے گھروں میں آمد ہوئی، اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 الگ واقعات کے دوران 8 کسٹمز اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی ہدائیت پر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جنگ میں شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر کمانڈروں نے شہیدوں کے گھروں میں جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا، جس پر شہداء کے اہل خانہ نے اس حمایت اور تعظیم پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں حملے، تین دنوں میں سات کسٹم اہکار ہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے، ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیئے کہ آج ہم جس امن اور آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ ان بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے، ہم بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 6 جاں بحق

rawalpindi

ISPR

COAS

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

syed asim munir

General Syed Asim Munir

army cheif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div