Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

تھائی لینڈ سے غیر قانونی طور پر درآمد کچھوے سفاری پارک منتقل

کچھوؤں کو سفاری پارک ایکوریم بلاک میں رکھا گیا ہے
شائع 29 اپريل 2024 09:22am
فوٹو۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔ آج نیوز

تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد ہونے والے نایاب نسل کے کچھوؤں کو لاہور کے سفاری پارک پہنچا دیا گیا۔

کچھوے دو روز قبل لاہور ائیر پورٹ سے سامان کی تلاشی کے دوران تحویل میں لیے گئے تھے۔

ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ کچھووں کو سفاری پارک ایکوریم بلاک میں رکھا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جنگلی حیات کےتحفط کیلئے کومبنگ آپریشن جاری رہے گا۔

Turtles

animals and birds

WILDLIFE PUNJAB