Aaj News

بدھ, مئ 22, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

اوکاڑہ ایوب پارک میں 2 خواتین کا پولیو ٹیم پر حملہ

وقوعہ کا مقدمہ تھانہ اے ڈویژن میں درج کرلیاگیا
شائع 30 اپريل 2024 09:48pm

اوکاڑہ میں ایوب پارک میں 2 خواتین نے پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا۔ رضیہ اور نادیہ نامی خاتون نے پولیو ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

وقوعہ کا مقدمہ تھانہ اے ڈویژن میں درج کرلیاگیا مقدمہ عظیم فہیم ایریا انچارج پولیو ٹیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق ملزمان نے پولیو ورکرز کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگرملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Polio Virus

polio team

Polio Vaccination Campaign