Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

وفاق نے حق نہ دیا تو چین سے نہیں بیٹھ سکے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں، اسے کوئی خیرات نہ سمجھے، علی امین گنڈا پور
شائع 02 مئ 2024 07:14pm

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بھیک مانگ رہے اور نہ خیرات، ہم اپنا حق مانگ رہے ہیں، اسے کوئی خیرات نہ سمجھے، وفاق کو پیغام دیتا ہوں کہ ہمارا حق لینے کی بات کو ہلکا نہ لے، اگر حق نہیں دیں گے تو وفاق بھی اسلام آباد میں چین سے نہیں بیٹھے گا۔

پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارے اور عوام کے درمیاں پل کا کردار ادا کرتا ہے، ہماری بھر پور کوشش ہے کہ اپنی ذمہ داریاں بھر پور انداز میں نبھائیں، ہمارے صوبے نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، فورسز کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بھی قربانیاں ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے پشاور پریس کلب کے لیے 5 کروڑ روپے فنڈز کا اعلان کرنے کے علاوہ 50 صحافیوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے ہر مہینہ 10 ہزار روپے وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختوںخوا نے کہا کہ اگلے مہینے سے میڈیا انکلیو پر عملی کام شروع کردیا جائے گا، صوبے کے حقوق لے کر رہیں گے کیونکہ اس کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے، غریب عوام کو برابری کی بنیاد پر لیکر آئیں گے۔

اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ماورائے آئین اقدامات ہوئے، سابق وزیر اعظم جیل سے باہر آئیں گے تو ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہوسکے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں زیادہ ادارے خدمت کے بجائے سیاسی طور پر نشانہ بناتے ہیں، ہم نے اپنے اداروں کی اصلاح کرنا ہے، ایسی قانون سازی کریں گے جس سے کرپشن کو روک سکیں، ان کا ہم اپنی حکومت پر تنقید برائے اصلاح کو خوش آمدید کہتے ہیں، عوام کے ساتھ یہ عہد ہے کہ کبھی مظلوم کے مقابلے میں ظالم کا ساتھ نہیں دیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم اپنا حق مانگیں گے، اسے کوئی خیرات نہ سمجھے، میں اپنے صوبے کا حق لیکر رہوں گا، گھوڑ سوار ہوں، گھوڑے جیسے جانور کو قابو کرتا ہوں، وفاق کو پیغام دیتا ہوں کہ ہمارا حق لینے کی بات کو ہلکا نہ لے، اگر حق نہیں دیں گے تو وفاق بھی اسلام آباد میں چین سے نہیں بیٹھے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزدوروں کے پیکجز ڈبل کرنے کا اعلان

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ میں اپنے صوبے کے حق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، اپنے صوبے کا حق لیکر رہوں گا، اپنا حق زبردستی لیا تو پھر وفاق کو کوئی شکریہ بھی نہیں ادا کروں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صحافی بھی صوبے کے حقوق کے لئے جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔

عظمیٰ بخاری کا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل شفٹ ہونے کا مشورہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ عوام کا ٹیکس انہیں عوام پر خرچ ہوگا، میں سخی انسان ہوں، ہمارے صوبے کا خزانہ خالی نہیں ہوگا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur