Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان کی بہو بننے والے امریکی صحافی شادی کے بعد خوش، پُرسکون محسوس کرتی ہوں، کلیئر اسٹیفن

پاکستان نے مجھے زندگی کا اصل مقصد بتایاہے،میں پرسکون اور خوش ہوں، آج نیوز سے گفتگو
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 08:36am
Love Beyond Borders: US Tourist Clare Stephen Marries Chitral Hotel Owner Anwar Ali - Aaj Pakistan

چترال کے پولو کے کھلاڑی سے شادی کرنے والی امریکی خاتون صحافی آج نیوز کے پروگرام ”آج پاکستان“ کی مہمان بنیں۔ جہاں انھوں نے پاکستان کی خوب تعریفیں بھی کیں ، جبکہ انور ولی نے کلیئر اسٹیفن سے محبت کی داستان بھی سنا دی ۔

چترالی تاجر انور ولی کا کہنا تھا کہ کلیئر اسٹیفن اپنے سفر کے دوران انکے گیسٹ ہاؤس میں ٹھیریں تھیں ، کلیئر نے مجھے بازار کا راستہ پوچھا تو میں نے ساتھ چلنے کی آفر کی جس پر کلیئر نے مجھے منع کر دیا، اگلے دن انھوں نے مجھے خود سے ساتھ چلنے کی آفر کی کہ آپ مجھے کہاں گھوما سکتے ہیں جس پر میں نے انھیں ہمارے علاقے میں موجود مختلف مقامات کی سیر کروائی۔

انور ولی نے کہا کہ میں نے انکو ہمارے گاؤں کی سیر کروائی ہماری ثقافت سے روشناس کروایا ، ہمارے گاؤں میں ہر کوئی ایک دوسرے کی عزت کرتا ہے اور سب مجھ سے بھی بہت عزت سے بات کر رہے تھے تو یہ دیکھ کر ان کو لگا کہ میں اپنے گاؤں کی کوئی مشہور شخصیت ہوں ۔ جس نے انکو بہت متاثر کیا ۔

انور ولی نے کہا ہمارے لوگوں کے زہن میں یہ سوال ہے کہ میں شاید امریکا چلا جاؤں کا بہت سے لوگوں نے پاکستان کو بدنام کیا ہوا ہے اور لوگ میرے بارے میں بھی یہی سوچے ہیں تو آج میں سب کو یہ بتاناچاہتا ہوں کہ میں اپنے ملک سے کسی کے زریعے کبھی نہیں جاؤں گا سب کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دوسری ممالک جائے لیکن میں اپنے بل بوتے پر ہی سب کچھ کرنا چاہتا ہوں ۔ ہمارے ملک میں سہولیات کا فقدان ہے اگر حکومت سہولیات فراہم کئے تو کوئی اپنے ملک کو چھوڑ کر نہیں جائے گا۔

جبکہ کلیئر اسٹیفن کا کہنا تھا کہ میں اور انور ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے ہم چاہتے ہیں کہ ہم اس گاؤں میں ایک لائبریری بنائیں اور ایسی دوران مجھے محسوس ہوا کہ ہم دونوں ایک اچھی ٹیم کے طور پر کام کر سکتے ہیں ، ان کے ساتھ کام کرنا بہت اطمینان بخش ہے کیونکہ یہ لڑتے بلکل بھی نہیں ہیں اور چیزوں کو سمجھتے ہیں ،کلیئر نے کہا کہ یہ وہ موقعہ تھا جب مجھے محسوس ہوا کہ مجھے انور سے بہتر کوئی نہیں مل سکتا ۔

امریکا کے بجائے چرتال میں رہنے کے سوال پر امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ یہاں رہنا ایک ٹاسک ہے میں جب یہاں سے واپس گئی تھی تب مجھے سب نے سوال کیا کہ وہاں سہولیات نہیں تو تم کیسے رہو گی کلیئر نے خوشگوار انداز میں کہا کہ وہاں سہولیات کا ہونا نہ ہونا مسئلہ نہیں ، وہاں پیرائیوسی کا مسئلہ ہے کیونکہ میں جہاں سے آئی ہوں وہاں انفرادی حیثیت سے رہتی آئی ہوں ا مریکا میں مجھے اکیلے پن کا احساس ہوتا تھا میں وہاں بس کام کام اور کام کرتی تھی۔

کلیئر اسٹیفن نے کہا کہ مجھے یہاں آکر محسوس ہوا کہ سب کے ساتھ رہنا کتنا خوشگوار احساس ہے میں یہاں کام تو کرتی ہوں لیکن سب کے ساتھ زندگی کا اصل مطلب انجوائے کر رہی ہوں میں یہاں خود کو پر سکون اور خوش محسوس کررہی ہوں۔

واضح رہے کہ چترال کے پولو کے کھلاڑی سے امریکی خاتون نے 2 مئی کو شادی کی تھی، نکاح کی تقریب میں لڑکے کے اہل خانہ بھی شریک تھے ، انور ولی کا تعلق اپر چترال کے علاقے بونی سے ہے جو پولو کے نامور کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ کھوار زبان کے شاعر بھی ہیں۔