Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

بچوں کی بینائی کمزور ہونے سے بچانے کی 5 آیورویدک تراکیب

ڈیجیٹل دور میں بچوں کی قوت بصارت کی حفاظت ضروری ہے
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 08:41am

آج کی تیز رفتار دنیا میں جب اسکرین اور آلودگی ہماری روزمرہ زندگی پر قبضہ جما چکے ہیں،بچوں کی قوت بصارت کی حفاطت لازمی ہو گیا ہے۔

یہ آیور ویدک تراکیب آنکھوں کی تھکاوٹ، کمزور بینائی اور بچوں میں بے آرامی سے لڑنے کاایک جامع حل پیش کرتی ہیں۔

سونف کا استعمال

زمانہ قدیم سے آنکھوں کی بینائی کے لیے موثر مانا جاتا ہے۔ آنکھوں کے ماہرین کے مطابق سونف اس کی ٹھنڈی خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے۔ روزانہ سونف کو چبانا یا سونف کی چائے پینا، آنکھوں کے تناو سے نجات دلاتا ہے اور بینائی کو تیز کرتا ہے۔

آنکھوں کی کلینزنگ

سادہ اور آسان پریکٹس، جیسے اپنی آنکھوں کو نیم گرم پانی سے دھونا، آنکھوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔

زیادہ گرم یا زیادہ ٹھنڈے پانی کے استعمال سے گریز کریں، کیونکہ شدید ٹمپریچر آنکھوں کے گرد موجود نازک ٹشوز کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ باقاعدگی سے کی جانے والی آنکھوں کی صفائی مٹی، گردو غبار، آلودگی،اور اضافی چکنائی کو دور کر کے صاف اور تیزبصارت کو پروموٹ کرتی ہے۔

براہ راست سورج کی روشنی میں ایکسپوز ہونے سے بچائیں

سورج کی تیز روشنی آنکھوں کےتناو اور آنکھوں کے پردہ کو تباہ کر سکتی ہے۔ سن گلاسز کا استعمال یو وی شعاعوں سے جہاں تک مکن ہو ڈھال بنتا ہے۔ سورج کی مضر رساں شعاعوں میں دیر تک اسکرین ٹائم گذارنے سے گریز کریں ، کیونکہ یہ آنکھوں کی تھکاوٹ اور بے آرامی کا سبب بن سکتا ہے۔

اسکرین سے مناسب فاصلہ رکھنا

آج کے ڈیجیٹل دور میں، اسکرین ٹائم کی زیادتی ناگزیر بن گئی ہے۔ اسکرین کے سامنے دیر تک وقت گزارنا آنکھوں کے تناو جیسی کنڈیشن پیدا کر سکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے بچوں کی آنکھوں اور اسکرین کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں اورآنکھوں کو آرام دینے کے لیے روزانہ تھوڑا تھورا وقفہ لینا یقینی بنائیں۔

صحت مندانہ لائف اسٹائل تشکیل دیں

اپنی بصارت کی حفاظت کے لیے، ایک صحت مندانہ لائف اسٹائل کو ترجیح دیں، جیسے صحت بخش غذا، روزانہ کی جانے والی ورزش، اور تناو سے نجات دلانے والی تکنیک جیسے یوگا اور مواقبہ وغیرہ۔

Women

children

Parents

lifestyle

Eye Sight