Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

مُشْتَری ہوشْیار باش: استعمال شدہ خوردنی تیل نئی پیکنگ میں بچنے والا گروہ گرفتار

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملتان چونگی پر جعلی آئل یونٹ پر چھاپہ، 1300 لیٹر ناقص آئل بھی ضبط
شائع 23 مئ 2024 10:12am

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور میں ملتان چونگی پر جعلی آئل یونٹ پر چھاپہ مار کر استعمال شدہ گندے آئل کو دوبارہ پیک کرنے والے مافیا کو پکڑ لیا جبکہ 1300 لیٹر ناقص آئل ضبط کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق استعمال شدہ گندے آئل کو دوبارہ پیک کرنے والا مافیا پکڑا گیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے ملتان چونگی پر جعلی آئل یونٹ پر چھاپہ مارا گیا جبکہ چھاپے کے دوران 1300 لیٹر ناقص آئل بھی ضبط کرلیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ گندے آئل کو پروسیسنگ کےبعد پیک کیا جارہا تھا، مضر صحت آئل کودوبارہ برانڈز کی پیکنگ لگا کرسپلائی کیا جانا تھا۔

lahore

edible oil

food safety team

Fake oil unit

used oil