Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

ایبٹ آباد میں زہریلی گیس سے 7 کان کن بے ہوش

3 کان کنوں کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال ذرائع
شائع 23 مئ 2024 01:07pm

ایبٹ آباد میں سوپ اسٹون کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 7 کان کن بے ہوش ہوگئے جبکہ کان کنوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

افسوسناک واقعہ تھانہ شیروان کی حدود ٹھنڈا کھو میں سوپ اسٹون کی کان میں پیش آیا جہاں زہریلی گیس بھرجانے سے کان میں کام کرنے والے 7 کان کن بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام کان کنوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق لائے گئے کان کنوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ کان میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

coal mine

Poisonous gas

abbotabad

Soapstone mine