Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

خاتون ہراسگی کا معاملہ: ایس ایچ او شالیمار کو ن لیگی رہنما سے جھگڑا مہنگا پڑگیا

ن لیگی قیادت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ریڈ لائن خود ہی کراس کردی
شائع 23 مئ 2024 03:58pm

خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو رہا کروانے پر ایس ایچ او شالیمار کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما سے جھگڑا کرنا مہنگا پڑگیا، ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

ن لیگی قیادت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ریڈ لائن خود ہی کراس کردی، خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو رہا کرنے سے انکار پر لیگی رہنما اور ایس ایچ او شالیمار ٹاؤن میں جھگڑا ہوگیا تاہم ایس ایچ او شالیمار کو معطل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنما کی شکایت پر پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی نے اعلیٰ افسران کو طلب کر لیا۔ سیاسی دباؤ میں آکر ایس ایچ او شالیمار رانا مجاہد کو کلوز لائن کر دیا۔۔۔ مزید جانتے ہیں نمائندہ آج نیوز ریاض اعوان سے

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او شالیمار نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، اندراج مقدمہ کے بعد 2 نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ن لیگی یوسی رہنماء شہباز چاندی نے تھانے آکر ملزمان کو چھوڑنے کا کہا، ملزمان کو چھوڑنے سے انکار پر لیگی رہنما اور ایس ایچ او میں جھگڑا ہوا۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنما کی شکایت پر پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اعلی افسران کو طلب کرلیا، کمیٹی کے سامنے ڈی آئی جی اپریشنز ، ایس پی سول لائنز اور ایس ایچ او سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیاسی دباؤ میں آکر اعلی حکام نے ایس ایچ او شالیمار رانا مجاہد کو کلوز لائن کردیا، تھانے کے دیگر اہلکاروں پر بھی دباؤ ڈال کر سیاسی کارکنوں سے صلح کروائی گئی۔

ایس پی سول لائن عبد الحنان کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے، انکوائری مکمل ہونے تک ایس ایچ او کو کلوز لائن کیا گیا، انکوائری مکمل ہونے پر حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

PMLN

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

CM Punjab Maryam Nawaz

sho shalimar town