Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
10 Dhul-Hijjah 1445  

روٹی کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی

نئی قیمت کا اطلاق کل سے ہوگا
شائع 23 مئ 2024 10:29pm

روٹی کی نئی قیمت سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی ہے۔

شہریوں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے روٹی کی نئی قیمت 14 روپے مقرر کردی ہے جس کا اطلاق کل سے ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مختلف شہروں میں روٹی کی قیمت 12 سے 14 روپے مقرر ہے جبکہ لاہور میں سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں روٹی کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے 16 روپے مقرر کی گئی تھی۔

tandoor

Roti Price

Sasti Roti