Aaj News

ہفتہ, جون 22, 2024  
15 Dhul-Hijjah 1445  

پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

دو عید اسپیشل ٹرینیں کراچی سے روانہ ہوں گی
شائع 28 مئ 2024 04:07pm

پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق دو عید اسپیشل ٹرینیں کراچی سے روانہ ہوں گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ عید کا چاند نظرآنے کے بعد عید اسپیشل ٹرینوں کا باضابطہ اعلان کیا جائےگا۔

ریلوے مسافروں کیلیے بڑا ریلیف: ٹرین کے کرایوں میں کمی

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جبکہ دوسری عید ٹرین کراچی سے پشاور کے لے چلائی جائے گی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ٹرین میں اکنامی کلاس اوراےسی کی کوچزلگائی جائیں گی۔

Train fare

Eid ul Adha Date

Eid Train