Aaj News

جمعہ, جولائ 12, 2024  
05 Muharram 1446  

الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ٹریبیونل کو کام کرنے سے روک دیا

جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر انجم عقیل طلب
شائع 12 جون 2024 05:50pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے نئے ٹریبونل کے خلاف کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نئے ٹریبونل کو کام کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال پر لیگی رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے 24 جون کوپیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹربیونل تبدیلی کی درخواست میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی۔ وکیل کے مطابق درخواست میں استعمال کی گئی زبان توہین آمیز اور اسکینڈلائز کرنے کے کوشش تھی۔

لیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ٹریبونل تبدیلی کی لیگی ایم این ایز کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ٹریبونل منتقلی کی ہدایات جاری کی تھیں۔

Islamabad High Court

Tribunal Change Case