Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

بارش کا پانی پراسرار طور پر نیلے رنگ کا ہوگیا، ویڈیو وائرل

نیلا پانی دیکھنے کے لیے گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے
شائع 12 جون 2024 09:50pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بارش کے بعد بہنے والا پانی اچانک نیلے رنگ کا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر ریاست کے دھار شیو ضلع کے مہسلا گاؤں میں برسات کے بعد بہنے والے پانی نے نیلا رنگ اختیار کرلیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

وائرل ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ دھرشیو میں کھیتوں میں نیلا پانی بہتا ہوا دیکھا گیا جسے دیکھنے کے لیے ہجوم جمع ہوگیا۔

جب جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ بارش کے پانی کا نیلے رنگ میں تبدیل ہوجانا کوئی قدرتی طرز کا واقعہ نہیں تھا، گاؤں کے ایک اہلکار نے اطلاع دیتے ہوئے حقیقت بتائی کہ رنگ کا ایک ڈبہ نادانستہ طور پر بارش کے پانی میں گر گیا تھا جس کے باعث پانی کا رنگ نیلا ہوگیا۔

Rain water

Video Viral

Turns Blue