Aaj News

اتوار, جولائ 14, 2024  
08 Muharram 1446  

کم عمر ترین عازم حج مکہ میں ماں کی گود میں انتقال کرگیا

اس سے قبل کم عمر بچے کی اہرام پہنے تصویر وائرل تھی
اپ ڈیٹ 13 جون 2024 12:15pm
تصویر بذریعہ: عرب میڈیا/ سوشل میڈیا
تصویر بذریعہ: عرب میڈیا/ سوشل میڈیا

حج 2024 جہاں شروع ہونے جا رہا ہے، وہیں سعودی عرب سے کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہیں۔

تاہم حال ہی میں ایک کم سن عازم حج سے متعلق خبر نے سب کو افسردہ کر دیا ہے، جو کہ انتقال کر گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حج کے لیے مکہ مکرمہ آنے والا مصری کم عمر بچہ یحیٰ محمد انتقال کر گیا ہے، جبکہ سیزن کا پہلا کم عمر بچہ بن گیا ہے، جو کہ حج کے وقت میں انتقال کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق یحیٰ محمد کا تعلق مصری کے کفر الشیخ صوبے سے تھا، تاہم وہ اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی نیت سے آیا تھا۔

حج کے ایام قریب، خانہ کعبہ کے چھپے ہوئے دروازے سے متعلق دلچسپ حقائق

گزشتہ دنوں عرب سوشل میڈیا پر یحیٰ کی تصاویر وائرل تھیں، جس میں والدہ کی گود میں موجود یحیٰ اہرام پہنے ہوئے تھا، جبکہ معصوم بچے کے چہرے پر بھی مسکراہٹ تھی۔

خانہ کعبہ کے اوپر سے کوئی جہاز یا پرندہ کیوں نہیں گزر سکتا؟

گلف ٹوڈے کے مطابق یحیٰ مکہ شہر میں کم عمر ترین بچہ گرمی کا درجہ حرارت برداشت نہ کر سکا اور خالق حقیقی سے جا ملا ہے۔

کم عمر بچے کو مکہ کے مقامی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد دفنایا کیا گیا ہے۔

Child

Egyptian

Died

Hajj 2024

youngest Pilgrimage