بھارتی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45 ہوگئی

ضلع کلا کوریچی میں شراب پینے کے بعد حالت بگڑنے پر 68 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 12:36pm

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے 45 افراد ہلاک اور درجنوں کی حالت خراب ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع کلا کوریچی میں گزشتہ روز زہریلی شراب پینے سے 68 افراد کو حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا.

زہریلی شراب پینے سے ایک سو ستاون ہلاک ، تین سو بیمار پڑگئے

پولیس نے زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں 3 افراد کو حراست میں لیکر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متعلقہ محمکے کے 3 اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا۔

india