Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیولین کنگ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل سینے پر سجا لیا، فخر پاکستان کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

ارشد ندیم آج رات ایک بجے براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے، فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں، استقبال تاریخی ہوگا
اپ ڈیٹ 10 اگست 2024 03:55pm
فوٹو۔۔۔۔ روئٹرز
فوٹو۔۔۔۔ روئٹرز
فوٹو۔۔۔۔ روئٹرز
فوٹو۔۔۔۔ روئٹرز

پیرس اولمپکس میں قومی ہیرو ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا۔ ارشد ندیم نے اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو پھینک کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ علاوہ ازیں فخر پاکستان اور فاتح عالم ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری ہوگیا۔ ارشد ندیم آج رات ایک بجے براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے، چیئرمین ساوتھ ایشین اتھلیٹکس اکرم ساہی، کوچ سلمان بٹ بھی ہمراہ ہوں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے خود ارشد ندیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق میڈل تقسیم کی تقریب رات 10 بجے پیرس میں ہوئی جس میں ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا، جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو سلور اور تیسرے نمبر پر آنے والے گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برونز میڈل دیا گیا۔

پیرس اولمپکس کے فاتح اتھلیٹکس ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ارشد ندیم نجی ائرلائن کے زریعے آج شام 5 بجکر 35 منٹ پر پیرس سے اُڑان بھریں گے اور ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 1 بجے براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے۔

چیئرمین ساوتھ ایشین اتھلیٹکس میجر جنرل (ر) اکرم ساہی اور کوچ سلمان بٹ بھی ارشد ندیم کے ہمراہ وطن واپس پہنچیں گے۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور سپورٹس بورڈ پنجاب نے قومی ہیرو کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی ہے، ان استقبال بھی تاریخی ہوگا، ہم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم سے کیا وعدہ پورا کردیا ہے۔

ایفل ٹاور پر ہونے والی تقریب میں پاکستانی پرچم بلند کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا، جیت کی خوشی اور ملک کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔۔ جبکہ کمنٹریٹرز کی جانب سے چیمپئن ارشد ندیم کی تعریف کی گئی۔ دیگر کھلاڑیوں نے ارشد ندیم کے ساتھ سیلفیاں بنوئیں۔

ارشد ندیم نے طلائی تمغہ پہننے کے بعد ہاتھ فضا میں لہرا کر چیمپئنز پارک میں موجود ہزاروں تماشائیوں کی داد کا جواب دیا۔

’یقین تھا کہ بہتر پرفارم کروں گا‘، ارشد ندیم کا قوم کے ساتھ 14 اگست منانے کا اعلان

تقریب سے قبل اولمپک لیجنڈ ارشد ندیم ، چیمپینز پارک پیرس میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ارشد ندیم نے فینز زون میں آٹو گراف دیے، اور مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بناٸیں۔ ہزاروں شاٸقین نے جیولین تھرو میں ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو پیرس اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم کی بدولت پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کیا، ارشد ندیم نے اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو پھینک کر نیا ریکارڈ بھی بنایا۔ ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

ارشد ندیم کرکٹ کی راہداریوں سے گزر کر جیولین تک کیسے پہنچے؟

اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر قومی اسمبلی میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنےکی قرار داد متفقہ طورپر منظور کی گئی۔ جب کہ سینیٹ اجلاس میں بھی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ارشد ندیم کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے 10 کروڑ اور سندھ حکومت نے 5 کروڑ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔

sports

paris olympics 2024

Arshad Nadeem Gold