Aaj News

اتوار, نومبر 10, 2024  
08 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی : گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی شرکت

گورنر ہاؤس پہنچنے پر گورنر کامران ٹیسوری نے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا
اپ ڈیٹ 14 اگست 2024 11:40pm

کراچی میں گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ، جس میں پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بھی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس پہنچنے پر گورنر کامران ٹیسوری نے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا۔

بدھ کو منعقدہ تقریب میں قومی ہیرو ارشد ندیم اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اسٹیج پر بیٹھ کر ملی نغموں سے محظوظ ہوئے۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں ارشد ندیم نے کہا کہ ’پوری پاکستانی قوم کو جشن آزادی مبارک ہو، آپ سب کو دیکھ کر لفظوں میں خوشی بیان نہیں کرسکتا۔‘

کراچی میں ارشد ندیم پر لاکھوں روپے اور پلاٹوں کی برسات

انھوں نے کہا کہ ’گورنر سندھ کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے، انھوں نے اچھی طرح استقبال کیا۔

پُرجوش انداز میں ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ’اتنی خوشی ہورہی ہے ابھی جیولن دیں ورلڈ ریکارڈ کردوں گا۔‘

اس سے قبل اولمپئن ارشد ندیم خصوصی طیارے کے ذریعے شہر قائد کے فیصل بیس پہنچے۔ قومی ہیرو کے ساتھ ان کے کوچ بھی تھے۔ ارشد ندیم اور ان کے کوچ فیصل بیس سے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گورنر ہاؤس گئے، جہاں گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا۔ گورنرسندھ کی جانب سے ارشد ندیم کو تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی تھی۔

کراچی: گورنر ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب میں بدنظمی

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ دنوں اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

قومی ہیرو ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب، حکومت کا 15 کروڑ نقد انعام اور ہلال امتیاز کا اعلان

مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔ جس کے بعد سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو انعام و اکرام سے نوازا جا رہا ہے۔

منگل کو ارشد ندیم وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر وزیراعظم ہاؤس گئے تھے ، جہاں ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ان کیلئے 15 کروڑ نقد انعام اور ہلال امتیاز کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ وزیراعظم نے ارشد ندیم کے کوچ کیلئے بھی ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بڑی انعامی رقم سے نواز دیا

اس سے قبل منگل کے روز ہی پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی بڑے انعامات سے نوازا۔ مریم نواز نے میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر جاکر انھیں 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ اور ساتھ ہی ہنڈا سوک کار کی چابی بھی انھیں پیش کی جبکہ گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا۔

sports

paris olympics 2024

Arshad Nadeem Gold