Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک افغان طور خم سرحدی گزرگاہ ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی

گزر گاہ صبح 8 بجے سے کارگو گاڑیاں اور پیدل آمدورفت بحال، کسٹم اور امیگریشن عملے نے کام شروع کردیا
شائع 15 اگست 2024 10:33am

پاک افغان طور خم سرحدی گزرگاہ ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے کھول دی گئی۔

سیکیورٹی زرائع کے مطابق لنڈی کوتل میں طور خم سرحدی گزرگاہ صبح 8 بجے سے کارگو گاڑیاں اور پیدل آمدورفت بحال کر دی گئی، جس کے بعد کسٹم اور امیگریشن عملے نے باقاعدہ کام شروع کردیا۔

پاک افغان طورخم بارڈر پر 3 روز قبل افغان اور پاکستان فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، افغان فورسز کے اہلکار طورخم سرحد کے قریب روڈ اور مورچہ تعمیر کررہے تھے، ایف سی حکام نے متنازعہ حدود میں افغان فورسز کو تعمیرات سے منع کیا تاہم افغان فورسز کے باز نہ آنے پر روڈ کی تعمیر پر تنازعہ پیدا ہوا اور دوطرفہ فائرنگ شروع ہوگئی۔

طور خم سرحد پر ایف سی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا

طور خم سرحدی گزرگاہ پر تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری

پاک افغان بارڈر پر کارگو گاڑیوں کو عارضی داخلے کی اجازت مل گئی

فائرنگ کے دوران بھاری ہتھیار بھی استعمال کیے گئے جبکہ افغان فورسز کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے تاہم جس کے باعث تجارتی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کے لیے بند کردی گئی تھی۔

Torkham Border

Pakistan Afghanistan Border

Landi Kotal

Torkham

Pakistan Afghanistan Clash