Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرا لمپکس میں برانز میڈل جیت لیا

حیدر علی ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے بعد میں تھرو فاؤل قرار دینے پر تیسرے نمبر پر آئے
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2024 06:16pm
فوٹو۔۔۔ روئٹرز
فوٹو۔۔۔ روئٹرز
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پیرس میں جاری پیرالمپکس گیمز میں حصہ لینے والے واحد پاکستانی ڈسکس تھرو پلیٸر حیدر علی نے 52 اعشاریہ 54 میٹر کی ڈسکس تھرو پھینک کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حیدرعلی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پیرالمپکس گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی کا سفر کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ اس سے قبل وہ ٹوکیو پیرالمپکس گیمز میں گولڈ میڈل بھی جیت چکے ہیں۔

پیرس پیرالمپکس میں حیدر علی ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے، اُس کے بعد اُن کی مسلسل 4 تھرو فاؤل قرار دی گئیں، اس دوران اُزبکستان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ اُن سے بہتر تھرو کرنے کی وجہ سے پہلی اور دوسری پوزیشن پر آگئے۔

ٹوکیو پیرالمپکس: حیدر علی نےپاکستان کیلئےگولڈمیڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی

ازبکستان کے تولیبوے یلداسیو نے 57.28میٹر تھرو پھینک کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ کینیڈا کے جیسس زیسیو نے 53.24 میٹر تھرو کیساتھ چاندی کا میڈل جیتا۔ حیدر علی نے 52 اعشاریہ 54 میٹر تھرو کی۔

جیولین کنگ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل سینے پر سجا لیا

واضح رہے کہ پیرس میں جاری ہے جس میں 170 ممالک کے 4 ہزار سے زیادہ اتھلیٹس مد مقابل ہیں۔

وزیراعظم کی حیدرعلی کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر پیرس پیرالمپکس میں برانز میڈل جیتنے پر حیدر علی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’آپ کی کامیابی کا ہم جشن منارہے ہیں، آپ کی لگن پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔‘

paris olympics 2024

Arshad Nadeem Gold

Paralympic Games Paris 2024