Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

سندھ کابینہ میں تبدیلی کے اشارے، وزیر اعلی سندھ کے اختیارات محدود کر دیئے گئے

سندھ روینیو بورڈ کے معاملات پر وزیراعلیٰ ہاؤس کی وضاحت سامنے آگئی
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2024 07:20pm

سندھ کابینہ میں تبدیلی کے اشارے ملنے لگے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے اختیارات محدود کر دیئے گئے۔

اطلاعات کے مطابق اہم ترین ٹیکس وصولی ادارہ سندھ ریونیو بورڈ وزیر اعلیٰ سے واپس لے لیا۔ سندھ ریونیو بورڈ کو محکمہ خزانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

73 کے آئین آرٹیکل 139 کی شق (3) دفعات کے تحت حکومت سندھ نے اختیارات کا استعمال کیا ہے سندھ گورنمنٹ رولز آف بزنس 1986 میں ترامیم کردی گئی، ترامیم شیڈول ٹو میں کی گئی ہے۔

وزیراعلی ہاوس سیکریٹریٹ سے شق 9 کے تحت سندھ ریونیو بورڈ واپس لیا گیا۔ سندھ ریونیو بورڈ کے معاملات اب فنانس ڈیپارٹمنٹ دیکھے گا۔

سندھ ریونیو بورڈ سے متعلق معاملات محکمہ خزانہ کے تحت ہوں گے، جبکہ سروسز معاملات،جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کو سونپ دیئے گئے ہیں۔

اختیارات محدود کی بازگشت، وزیراعلیٰ ہاؤس کی وضاحت

سندھ روینیو بورڈ کے معاملات پر وزیراعلیٰ ہاؤس کا وضاحتی بیان سامنے آگیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مذکورہ معاملے پر میڈیا غلط تاثر دے رہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے، سندھ روینیو بورڈ کومحکمہ خزانہ کے سپرد کرنے سے وزیرعلیٰ کے اختیارات محدود نہیں ہونگے۔

ترجمان کے مطابق روینیو بورڈ کے معاملات باقی صوبوں میں محکمہ خزانہ کے ماتحت چل رہے ہیں، محکمہ خزانہ کے تحت روینیو بورڈ کو حوالے کرنا بھی وزیراعلیٰ کے ماتحت آتا ہے۔ جبکہ سندھ روینیو بورڈ کو محکمہ خزانہ کے ماتحت کرنے کا فیصلہ سندھ کابینہ کی منظوری سے کیا گیا ہے،

CM Sindh

Syed Murad Ali Shah