Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

مردان کے بعد چارسدہ میں بھی ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

مقامی لوگوں نے میاں، بیوی اور تین بچوں کی لاشیں نکال کراسپتال منتقل کردیں
شائع 14 ستمبر 2024 09:47am

ابھی مردان میں ایک افسوسناک واقعہ میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں بحق ہونے اطلاعات آئی تھی کہ اب چارسدہ سے بھی دلخراش واقعہ کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

رات کے آخری پہر میں مرادن میں گھر میں آپ بھڑکنے سے کچا گھر نذر آتش ہونے سے ایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں ہوگئے تھے، اور اب اطلاع موصول ہوئی ہے کہ چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں شدید طوفانی ہواؤں کے باعث کمرے کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔**

مقامی لوگوں نے میاں، بیوی اور تین بچوں کی لاشیں نکال کراسپتال منتقل کردیں۔ مقامی افراد اور نے ملبے سے تلے لاشوں کو نکال لیا۔

پاکستان

peshawar

KPK Government