Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

لاہور: تعویذ ودم کے بہانے عورتوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم عورتوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا اور پیسے بٹورتا تھا، پولیس
شائع 16 ستمبر 2024 06:37pm

لاہور میں تعویذ ودم کے بہانےعورتوں کو ہراساں کرنے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نصیر احمد پیری فقیری کا ڈھونگ کرکےعورتوں کو ہراساں کرتا تھا، جس کے بعد ملزم عورتوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کربلیک میل کرتا اور پیسے بٹورتا تھا۔

ملزم کیخلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کردیا گیا۔

lahore

lahore police