Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان بار کونسل کا مجوزہ آئینی ترامیم کو خفیہ رکھنے پر تشویش کا اظہار

مجوزہ ترامیم بڑی اہم ہے جن کا مزید جائزہ لینا ضروری ہے، پاکستان بار کونسل اعلامیہ
شائع 19 ستمبر 2024 08:48pm

پاکستان بار کونسل ے مجوزہ آئینی ترامیم کو خفیہ رکھنے پر تشویش کا اظہار کر دیا، پاکستان بار کونسل نے ایگزیکٹو اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا۔

پاکستان بار کونسل کے 26 ویں اجلاس کے اعلامیہ میں مجوزہ آئینی ترامیم منظوری کے پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالہ سے اقدام پارلیمانی روایت،اقدار اور قانون کی حکمرانی کیخلاف ہیں۔

اس سے قبل پاکستان بار کونسل کے ممبر شفقت محمود چوہان نے کہا تھا کہ مجوزہ آئینی ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہیں، غلط مقاصد کے لیے متبادل عدالتی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جو قابل تشویش ہے۔

پاکستان بار کونسل کے ممبر عابد زبیری کا کہنا تھا کہ ان ترامیم کا مقصد عدلیہ کی ازادی کو سلب کرنا ہے، ترامیم کی منظوری کی تمام مشق ربڑ اسٹیمپ کارروائی دکھائی دے رہی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ آئینی مسودہ میں ترامیم تجاویز کی گئی ہے مجوزہ ترامیم بڑی اہم ہے جن کا مزید جائزہ لینا ضروری ہے۔

پاکستان بار کونسل کے 26 ویں اجلاس میں مجوزہ آئینی ترامیم کا شق وار جائزہ لیا گیا جس کے بعد مجوزہ ترامیم کا مزید جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مجوزہ ترامیم کا مزید جائزہ لینے کیلئے دوبارہ اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا۔

Supreme Court Bar Association

amendments

Constitutional amendment

26th Constitutional Amendment

Bar Council

Practice and Procedure Amendment Ordinance 2024