Aaj News

اتوار, اکتوبر 13, 2024  
09 Rabi Al-Akhar 1446  

سڑک یوں دھنسی کہ پورے ٹینکر ہی کو نگل گئی

ناقص مٹیرل سے بنائی گئی سڑک بارش کے پانی سے کھوکھلی ہوگئی تھی۔
شائع 21 ستمبر 2024 12:06am

ہم آئے دن اس بات کا رونا روتے رہتے ہیں کہ ہمارے ہاں کرپشن بہت زیادہ ہے اور سرکاری منصوبے انتہائی ناقص ہوتے ہیں۔ بہت سی سڑکیں ایک بارش کی مار بھی سہہ نہیں پاتی۔ ہمارے پڑوس بھی معاملہ کچھ ایسا ہی ہے۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک پوسٹ آفس کے سامنے سڑک یوں دھنسی کہ پورے ٹرک کو نگل گئی۔

سڑک ناقص مٹیریل سے بنائی گئی تھی۔ حالیہ بارشوں کے دوران کئی ہفتوں تک سڑک پر پانی کھڑا رہنے کے باعث زمین کھوکھلی ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز ایک صنعتی ٹینکر وہاں سے گزرا تو اُس کا وزن سڑک بھی نہ سہہ سکی اور اِس کے نیچے کی زمین بھی کمزور پڑگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا ٹینکر زمین میں چلا گیا۔ ٹینکر ڈرائیور کو رسیکو کرلیا گیا۔

Maharashtra

pune

COLLAPSED GROUND

WHOLE TANKER SUNK