Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

ابرار الحق دوبارہ سیاست میں آئیں گے؟ گلوکار کا جواب

پاکستانی گلوکار ابرار الحق پاکستان تحریک انصاف کا حصہ تھے
شائع 30 ستمبر 2024 04:43pm

پاکستانی گلوکار و سماجی رہنما ابرار الحق دوبارہ سیاست میں آئیں گے ؟ ابرار الحق نے واضح پیغام دے دیا۔

گلوکار و سماجی رہنما ابرار الحق اگر بانی پی ٹی آئی عمران نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ سے رابطہ کریں گے تو میں پاکستان کیلئے ضرور کام کروں گا۔

نجی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ سیاست میں دوبارہ آنے سے متعلق ابرار الحق نے کہا کہ میں اس وقت سیاست سے تائب ہوں کیوں کہ ابھی سیاست نہیں ہو رہی اگر سیاست ہوگی تو دیکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ سے رابطہ کریں گے تو میں پاکستان کیلئے ضرور کام کروں گا۔

واضح رہے ابرار الحق پاکستان تحریک انصاف کا حصہ تھے تاہم 9 مئی کے واقعات کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کر دیا تھا۔