ملک کے کن کن مقامات پر بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے اور چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گر م اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی مو سم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم گر م اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے با لا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم گر م اور خشک رہنے کا امکان جبکہ با رکھان، آواران، خضدار اور گردو نواح میں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں کل سے ہونے والی بارش کی تفصیلات بتادیں
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گرمی کی شدت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔