Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

20 لاکھ خرچ ہوتے ہیں، چیف جسٹس نے سرکاری خرچ پرالوداعی ڈنر لینے سے معذرت کرلی

چیف جسٹس قاضی فائز کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر فل کورٹ ریفرنس کا نوٹس جاری
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2024 09:32pm
Supreme Court issues important document on Qazi Faez Isa’s retirement - Aaj News

چیف جسٹس نے سرکاری خرچ پرالوداعی ڈنرلینے سے معذرت کرلی۔ چیف جسٹس نے مؤقف اپنایا کہ الوداعی ڈنرپر 2 ملین سے زیادہ کا خرچ آتا ہے۔

چیف جسٹس نے سرکاری خرچ کے باعث الوداعی ڈنرلینے سے معذرت کی ہے، فل کورٹ ریفرنس کیلئےاٹارنی جنرل کوبھی دعوتی مراسلہ ارسال کیا گیا تھا۔

مراسلہ اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے بھیجا گیا تھا جس میں فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبرکو دن ساڑھے 10 بجے ہو گا۔ الوداعی ڈنرعموما دیا جاتا ہے لیکن چیف جسٹس نے معذرت کی ہے۔

قاضی فائز عیسٰی کے اعزاز میں اعشائیہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کے معمالے پر ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط لکھا تھا جس کے مطابق چیف جسٹس کےاعزازمیں سپریم کورٹ بارکا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبرکو ہونا تھا۔

خط کے متن کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا، چونکہ ریٹائرمنٹ کا فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہے اس لئے مناسب ہوگا کہ الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو رکھا جائے۔

چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ، فل کورٹ ریفرنس کا نوٹس جاری

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے فل کورٹ ریفرنس کا نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد ہوگا۔ کورٹ ریفرنس 25 اکتوبرصبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔

فل کورٹ ریفرنس میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت سینئر وکلا کو مدعو کیا گیا ہے۔

Supreme Court

پاکستان