Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کو جسٹس یحیٰی آفریدی بطور چیف جسٹس پاکستان قبول ہیں، شعیب شاہین

، سنیارٹی کے ضابطے کو آپ مدنظر نہیں رکھیں گے تو ججز لابنگ کی دوڑ میں لگ جائیں گے، شعیب شاہین
شائع 23 اکتوبر 2024 08:57pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ ہمیں جسٹس یحیٰی آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ہمیں اس طریقے پر اعتراض ہے جس کے زریعے آئینی ترامیم لائی گئیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور چیف جسٹس قبول کرنے کے سوال پر کہا کہ ’ہمیں تو بطور جج بالکل قبول ہیں، بہت اچھے انسان ہیں، بہت اچھے جج ہیں، ہم ان کی بہت عزت کرتے ہیں، ہمارے لئے بہت قابل احترام ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک اصولی مؤقف ہے کہ آپ پک اینڈ چوس نہ کریں، سنیارٹی کے ضابطے کو آپ مدنظر نہیں رکھیں گے تو پسند ناپسند آئے گی، پھر ججز لابنگ کی دوڑ میں لگ جائیں گے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کرکے سارا انصاف کا نظام تلپٹ کردیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کو نہ چننا مخصوص نشستوں کے کیس کے باعث تھا؟ اس سوال کے جواب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ’ہمارا کسی جج کے ساتھ کوئی ایشو نہیں تھا‘، تینوں امیدوار ججز کے معیار کو کمیٹی میں پرکھا گیا۔ تینوں کا موازنہ کریں تو تمام ہی زبردست چوائس تھے۔

Shoaib Shaheen

justice yahya afridi

New Chief Justice of Pakistan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

26th Constitutional Amendment