Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

2 گرل فرینڈز کے ساتھ مل کر شوہر نے اہلیہ کو بے دردی سے قتل کردیا

ملزم نے بیوی سبھاشری سے 2020 میں شادی کی تھی، رپورٹ
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2024 07:45pm
تصویر بشکریہ: این ڈی ٹی وی
تصویر بشکریہ: این ڈی ٹی وی

بھارت میں ایک شخص نے اپنی دو گرل فرینڈز سے مل کر بیوی کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھوبنیشور سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ فارماسسٹ پردمونیا کمار نے اہلیہ کو بہیمانہ انداز سے قتل کیا۔

بھارتی پولیس نے بتایا کہ ملزم پردمونیا کمار کی 2 گرل فرینڈز ہیں اور دونوں ہی بطور نرس ملازمت کرتی ہیں، جبکہ ملزم نے بیوی سبھاشری سے 2020 میں شادی کی تھی۔ ملزم اپنی بیوی کے بعد سے اپنی بیوی پر تشدد کرتا رہا، شوہر کے تشدد سے تنگ آکر خاتون گزشتہ 6 ماہ سے اپنے والدین کے گھر میں رہائش پزیر تھی۔

کراچی: ایک ہی خاندان کی چار خواتین کے قتل کا معاملہ، ملزم کو قتل کیلئے اکسانے والا شخص گرفتار

بھارتی پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر سبھاشری کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور 27 اکتوبر کو اپنی بیوی کو سمپور کے علاقے میں گرل فرینڈ روزی کے گھر لے آیا جہاں اسے زبردستی بے ہوشی کی دوائی زیادہ مقدار میں دی گئی۔

اسلام آباد پولیس کا افسرگھرکے سامنے قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے قتل کو خودکشی کا رنگ دیا اور بیوی کو اسپتال لے جا کر خودکشی کرنے کا بتایا جہاں ڈاکٹرز نے سبھاشری کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ سبھاشری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے ملزم کا پردہ فاش کردیا اور رپورٹ سے معلوم ہوا کہ ملزم نے زبردستی زیادہ مقدار میں خاتون کو بے ہوشی کی دوائی دی گئی تھی جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔

پولیس نے تحقیقات کے دوران ملزم اور اس کی دونوں گرل فرینڈز کو گرفتار کرلیا۔

ٰIndia

husband kills wife

2 girl friend