Aaj News

جمعہ, دسمبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخوپورہ اورخانیوال میں اسموگ کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 کی جانب سے جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2024 04:18pm

خانیوال میں موٹروے عبدالحکیم انٹرچینج اور شیخوپورہ میں ہرن مینار انٹر چینج کے قریب اسموگ کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

عبدالحکیم انٹرچینج پر حادثے کے باعث ملتان سےاسلام آباد جانے والی سڑک پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

علاوہ ازیں شیخوپورہ میں ہرن مینار انٹر چینج کے قریب اسموگ دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، موٹروے پر اسموگ کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 کی جانب سے جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حادثات کے باعث لاہور-اسلام آباد موٹروے پر ہرن مینار انٹرچینج کے قریب ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد روڈ کو جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

یہ واقعہ اسموگ کے خطرات اور اس کے اثرات کی ایک اور مثال ہے، جو عوامی حفاظت کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

لاہور میں اسموگ وبال جان بن گئی، گاڑیاں بند کرنے کے احکامات