پشاور: ہڑتالی اساتذہ اور صوبائی حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے
پشاور میں ہڑتالی اساتذہ اور صوبائی حکومت کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، حکومت نے اساتذہ کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
حکومت نے اپ گریڈیشن سمیت اساتذہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں، اور پیر سے ان مطالبات کی منظوری کو حتمی شکل دی جائے گی۔
رکن اسمبلی ارباب شیر علی آج احتجاج کرنے والے اساتذہ کے سامنے اہم اعلان کریں گے۔
کرک میں اسکول بند کرنے والے 298 اساتذہ معطل
ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عزیز اللہ کا کہنا ہے کہ ارباب شیر علی نے وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام مطالبات کو دیکھا ہے، اعلان کے بعد پرامن طریقے سے احتجاج ختم کرکے سکول کھولنے کا اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے اساتذہ اپ گریڈیشن سمیت دیگر مطالبات کیلئے 4 دن سے احتجاج پر ہیں، صوبائی حکومت نے تمام احتجاجی اساتذہ کی معطلی کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔
Comments are closed on this story.