Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاتھوں پر ہائی کولیسٹرول کی غیر معمولی یا کم معروف علامات

کولیسٹرول جسم کے لیے ضروری ہے تاہم زیادہ تناسب ہلاکت خیز بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2024 08:17pm

ہمارے جسم کے لیے کولیسٹرول بہت اہم ہے مگر جب یہ مطلوبہ تناسب سے زیادہ ہو جاتا ہے تو مسائل پیدا کرتا ہے اور صحت کا معیار گرتا ہے۔ کولیسٹرول ہمارے جسم میں خلیوں کی دیواروں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ وٹامن ڈی بھی پیدا کرتا ہے اور چند مخصوص ہارمونز بھی پیدا کرتا ہے۔

جب کولیسٹرول لیول بڑھ جاتا ہے تب یہ خون کی شریانوں میں لوتھرے بنانے کا عمل شروع کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں خون کا بہاؤ کمزور پڑتا ہے۔ اس کے نتیجے میں انسان امراضِ قلب میں مبتلا ہوتا ہے، دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور صحت کو دیگر پیچیدگیاں بھی لاحق ہوتی ہے۔

لازم نہیں کہ کوئی شخص بلند کولیسٹرول کا شکار ہو اور اُسے اِس کی علامات بھی دکھائی دے جائیں۔ بہت سوں کے معاملات میں کولیسٹرول چُھپا رُستم ثابت ہوتا ہے۔ ایسے میں باقاعدگی سے خون ٹیسٹ کراتے رہنا لازم ہوتا ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خون کی شریانوں میں لوتھڑے بڑھتے جاتے ہیں اور خون کا بہاؤ کمتر ہوتا چلا جاتا ہے۔ ایسے میں جلد میں بعض علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔

آئیے، ہائی کولیسٹرول کی چند ایسی علامات کا جائزہ لیتے ہیں جو زیادہ معروف نہیں۔ ان میں خصوصی طور پر ایسی علامات شامل ہیں جو آپ کے ہاتھوں پر نمودار ہوتی ہیں۔

## کولیسٹرول کیا ہے؟ ##

کولیسٹرول چربی نما ایسا مادہ ہے جو ہمارے جگر کی پیداوار ہے اور جسم کے مختلف افعال کے لیے بہت ضروری ہے۔ کولیسٹرول پانی میں حل نہیں ہوتا اس لیے اِسے خون کی روانی میں لپو پروٹینز رواں رکھتی ہیں۔

لپو پروٹینز دو طرح کی ہوتی ہیں۔ لو ڈینسٹی لپو پروٹین اور ہائی ڈینسٹی پروٹین۔ لو ڈینسٹی لپو پروٹینز کو بالعموم بیڈ کولیسٹرول بھی کہا جتا ہے۔ یہ خون کی شریانوں میں بنتی ہے اور دل کے امراض اور دل کے دورے کا سبب بنتی ہے۔

ہائی ڈینسٹی لپو پروٹین کو بالعموم اچھا کولیسٹرول کہا جاتا ہے۔ یہ ایل ڈی ایل کو خون کی دھارا سے الگ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

لو اور ہائی ڈینسٹی لپو پروٹین میں توازن برقرار رکھنے کی صورت میں کولیسٹرول کو خون میں لوتھڑے بنانے کے عمل سے روکا جاسکتا ہے۔ یوں دل کے امراض اور بالخصوص دل کے دورے کی راہ مسدود کرنے میں مدد ملتی ہے۔

## ہائی کولیسٹرول کی علامات ##

ہائی کولیسٹرول بالعموم نمایاں علامات کا حامل نہیں ہوتا۔ جب کولیسٹرول خون کی شریانوں میں رکاوٹیں پیدا کرتا ہے تب خون کا بہاؤ اٹکتا ہے اور چند علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ چند کیسز میں ہائی کولیسٹرول کی علامات سب سے پہلے جلد پر ظاہر ہوتی ہیں۔ ان لوتھڑوں کو زینتھومیس کہا جاتا ہے۔ یہ بالعموم کہنیوں، گھٹنوں، ٹخنوں اور کولھوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔ ایک اور نمایاں علامت آنکھوں کے گرد پیلے نشانات بھی ہے۔ اِسے زینتھیلیسما کہا جاتا ہے۔

ہائی کولیسٹرول سے انگلیوں اور انگوٹھوں پر درد محسوس ہوتا ہے۔ انگلیاں اور انگوٹھے مرنے لگتے ہیں۔ ہاتھوں اور انگلیوں میں تھکن سی پیدا ہوتی ہے۔ ہاتھ اور انگلیاں سرد سی پڑنے لگتی ہیں۔

جب کولیسٹرول بڑھتا ہے تو ہاتھوں کی گرفت کمزور پڑنے لگتی ہے۔ ہتھیلیوں پر پیلا پن بھی طاہر ہونے لگتا ہے۔ ہائی کولیسٹرول کی ایک اور بڑی علامت یہ ہے کہ زخموں کے مندمل ہونے کی رفتار گھٹ جاتی ہے۔ علاوہ ازیں ایک اور پہچان یہ بھی ہے کہ درد کے معاملے میں حساسیت بہت بڑھ جاتی ہے۔

HIGH CHOLESTROL

LOW CHOLESTROL

PLAQUE

INSOLUBLE

SYMPTOMS ON HANDS

SLOW HEALING