Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورہ جنوبی افریقا میں کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوسکتی ہے؟ نام سامنے آگئے

دورہ جنوبی افریقا کے لیے اسکواڈز پر مشاورت حتمی مرحلے میں داخل
شائع 28 نومبر 2024 01:05pm

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے لیے اسکواڈز پر مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

زمبابوے کے خلاف سیریز کے بعد قومی کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے حوالے سے سلیکٹرز نے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کا آغاز کردیا ہے، قومی ٹیم کے انتخاب پر مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز کے لیے مضبوط اسکواڈ ہوگا جس میں سابق کپتان بابراعظم سمیت فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہوگی۔

قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو سامنے رکھتے ہو ئے فخر زمان کی ٹیم کو ضرورت قرار دیا گیا ہے لہٰذا وائٹ بال ٹیم میں فخر کی واپسی کا قوی امکان ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال ٹیم کے لیے امام الحق کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سینئر بیٹر اور بولر ز کو آرام دیا جا سکتا ہے لہٰذا نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام یا پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد اسکواڈز کا اعلان متوقع ہے جب کہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ جنوبی افریقا میں لگانے کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے ، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے، وائٹ بال اور ریڈ بال سیریز 10 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

پہلا ٹی ٹونٹی 10 دسمبر، دوسرا 13 دسمبر اور تیسرا 14 دسمبر کو ہو گا، اس کے علاوہ پہلا ون ڈے میچ 17 دسمبر، دوسرا 19 دسمبر اور تیسرا ون ڈے 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو سنچورین اور دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔

Pakistan Cricket Team

test cricket

t20 cricket

odi cricket

pakistan vs south africa