Aaj News

ہفتہ, دسمبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Akhirah 1446  

زخم سہہ لیں گے مگر اپنی بے عزتیں نہیں کروائیں گے، آئی سی سی کو پاکستان کا جواب

اجلاس سے قبل محسن نقوی کی آئی سی سی عہدیداروں سے گفتگو، بھارت نہ آیا تو پاکستان بھی وہاں جاکر نہیں کھیلے گا۔
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2024 11:54pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو چمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے دو ٹوک جواب دیا ہے کہ ہم زخم سہہ لیں گے لیکن اپنی بے عزتی نہیں کروائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم اجلاس سے قبل آئی سی سی کے عہدیداروں سے بات چیت کی اور پاکستان کا موقف اُن پر واضح کردیا۔

چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی کو دو ٹوک پیغام میں کاہ کہ پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے۔

اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق حکام نے واضح کردیا کہ آئی سی سی کو چیمپئنزٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں۔ پی سی بی نے کہا کہ بھارت کا پاکستان آنے سے انکار ناقابلِ قبول ہے۔

علاوہ ازیں پی سی بی نے بال آئی سی سی کی کورٹ میں پھینکتے ہوئے واضح کردیا کہ چیمپئنز ٹرافی کا قابل قبول فارمولا بورڈ میٹنگ سے پہلے فراہم کیا جائے۔

ساتھ ہی پی سی بی نے کہا کہ ’نیوٹرل وینیو پر بھارت سے میچ کھیلنے کا فارمولا بنا تو پاکستان کبھی بھارت جاکر نہیں کھیلے گا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے جواب کا منتظر ہے۔

خیال رہے کہ رہے کہ بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار سامنے آیا تھا۔ بھارتی ردعمل کے جواب میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کی کسی اور جگہ منتقلی یا ہائبرڈ ماڈل کا فارمولا یکسر مسترد کر دیا تھا۔

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy