ہیکرز نے یوگنڈا کے مرکزی بینک کو ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا چُونا لگادیا

ہیکرز نے کچھ رقم جاپان بھیجی، بینک نے چُرائی ہوئی رقم کا نصف بازیاب بھی کرالیا۔
شائع 28 نومبر 2024 10:49pm

مشرقی افریقا کے ملک یوگنڈا کے مرکزی بینک کو ہیکرز نے ایک کروڑ 70 ڈالر کا چُونا لگادیا۔ ہیکرز نے بینک آف یوگنڈا کے آئی ٹی سسٹمز تک رسائی حاصل کرکے یہ واردات کی۔

نامعلوم ذرائع کے حوالے سے یوگنڈا کے سرکاری اخبار نے بتایا ہے کہ چُرائی گئی رقم کا کچھ حصہ ہیکرز نے جاپان منتقل کیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یوگنڈا کا اسٹیٹ بینک چُرائی ہوئی رقم کے نصف کی ریکوری کرچکا ہے۔ یوگنڈا کے صدر یُویری موسیوینی نے جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

BANK OF UGANDA

$ 17 MILLION HACKED

HALF RECOVERED