پی ٹی آئی کو برطانوی پارلیمنٹ میں سبکی کا سامنا، رہنماؤں کو داخلہ نہ ملا

لندن میں موجود پی ٹی آئی لیڈرشپ کے درمیان اس ایونٹ پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے
شائع 18 جنوری 2025 08:30am

برطانوی پارلیمنٹ کی مین بلڈنگ میں پی ٹی آئی کو مین میٹنگ روم میں بریفنگ کی اجازت ہی نہیں دی گئی۔

برطانوی پارلیمنٹ کی مین بلڈنگ میں پی ٹی آئی نے بریفنگ کا انعقاد کیا، جس میں آٹھ سے دس برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے شرکت کی، ان میں بھی تین کا تعلق پاکستان سے تھا۔

اعلیٰ عدلیہ میں جاکر بھی یہ فیصلہ ختم نہیں ہوگا، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کی جانب سے انٹرنیشنل میڈیا کو مدعو کیا گیا تھا، تاہم کسی نمائندے نے شرکت نہیں کی، جبکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو کم ممبران پارلیمنٹ کی شرکت کی وجہ سے مدعو نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انیل مسرت اور جہانگیر چیکو کو بھی برطانوی پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، جس کا ملبہ زلفی بخاری نے انتظامیہ پر ڈال دیا۔

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

لندن میں موجود پی ٹی آئی لیڈرشپ کے درمیان اس ایونٹ پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

London Parliament