Aaj News

ہفتہ, فروری 15, 2025  
16 Shaban 1446  

ہمارا بچہ چلا گیا، آپ سیاست کرنے آگئے، ایم کیو ایم رکن اسمبلی کو مشتعل افراد نے کھری کھری سنادیں

مشتعل رہائشیوں نے ایم پی اے پر چڑھائی کر دی
شائع 18 جنوری 2025 04:40pm

نارتھ کراچی میں زیر زمین ٹینک سے بچے کی لاش ملنے کے بعد ایم کیو ایم کے ایم پی اے عبدالوسیم کو دیکھ کر اپارٹمنٹ کے مشتعل رہائشیوں اور خواتین نے کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ہمارا بچہ چلا گیا، اب آپ سیاست کرنے آگئے۔

نارتھ کراچی میں زیر زمین ٹینک سے بچے کی لاش ملنے کے واقعہ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔

کراچی: 11 روز سے لاپتہ سات سالہ صارم کی لاش مل گئی

اپارٹمنٹ کے رہائشی افراد اور خواتین رکن سندھ اسمبلی کو دیکھ کر مشتعل ہوگئے، مشتعل رہائشیوں نے ایم پی اے پر چڑھائی کردی، جبکہ خواتین نے عبدالوسیم کو گھیر لیا۔

فلیٹ کے مشتعل مکینوں اور خواتین نے کہا کہ ہمارا بچہ چلاگیا، آپ لوگ اپنی سیاست چمکانے آگئے، مشتعل رہائشیوں نے اپارٹمنٹ کی یونین سے بھی تلخ کلامی کی۔

ڈرفٹنگ کرتی کار سوزوکی سے جا ٹکرائی، 6 بچوں سمیت 18 افراد زخمی، ایک جاں بحق

واضح رہے کہ نارتھ کراچی میں 11 روز سے لاپتہ سات سالہ صارم کی لاش گھر کے قریب ٹینک سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق کم سن صارم 11 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا، جس کی تلاش جاری تھی۔

پولیس نے بتایا کہ واٹر ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا، بچہ حادثاتی طور پر گرا یا کسی نے پھینکا، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

karachi

MQM

sindh

MQM Pakistan

MPA