Aaj News

جمعرات, فروری 13, 2025  
14 Shaban 1446  

اسرائیل اور مصر کے علاوہ امریکہ نے دنیا بھر کی امداد روک دی

امریکا کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے،امریکی میڈیا
شائع 25 جنوری 2025 08:45am

یوکرین سمیت دنیا بھر کے لیے امریکی امداد عارضی طور پر معطل کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ روبیو نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام کو 90 روز کے لیے معطل کردیا۔

معطل کیے گئے پروگراموں میں یوکرین، اردن، تائیوان کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے۔ صرف اسرائیل اور مصر کو فوجی فنڈنگ میں استثنا حاصل ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تاحال خبر کی تصدیق نہیں کی۔

امریکی صدر ٹرمپ کو پہلا جھٹکا، پیدائشی حق کو منسوخ کرنے کا حکم نامہ عارضی طور پر معطل

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام امریکی غیر ملکی امدادی پروگراموں کی کارکردگی اور مستقل مزاجی کا جائزہ لینے کے لیے 90 دن کے وقفے کا حصہ ہے۔ جائزے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ امداد کی مختص رقم ڈپلیکیٹ، موثر اور ٹرمپ کے خارجہ پالیسی ایجنڈے کے مطابق نہ ہو۔

دنیا کے 10 امیر ترین افراد کون؟ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس نے فہرست جاری کردی

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ تمام امدادی پروگرامز کو فوری طور پر معطل کردیں۔

اب ان پروگراموں کا جائزہ لے کر ان میں تبدیلی یا مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ وزیر خارجہ مارکو روبیو ذاتی طور پر کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس حکمنامے کی زد میں فوجی اور ترقیاتی دونوں طرح کے پروگرام آئیں گے۔

دوسری جانب امریکی وزارت خزانہ نے اسرائیلی آباد کاروں پر عائد پابندیاں ختم کردیں۔ 17 یہودیوں اور 16 تنظیموں کو بلیک لسٹ سے ہٹا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کی تعمیل میں نوٹس جاری کیا گیا۔ امریکا میں غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام کے آڈر پر بھی عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ مختلف امریکی شہروں میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے جے میں 600 سے زائد تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Foreign Aid

USAID

us banned

freezes

trumps order