Aaj News

بدھ, فروری 19, 2025  
21 Shaban 1446  

تکنیکی خرابی یا کچھ اور؟ گوگل نے غیرملکی کرنسیوں کی قدر گرا دی

اس طرح کی تبدیلیوں سے کرنسی کے مارکیٹ ریٹس پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں
شائع 04 فروری 2025 01:42pm

گوگل کی جانب سے اچانک غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں بھاری کمی ظاہر کئے جانے کے بعد امریکی ڈالر 140 روپے 61 پیسے کا دکھایا جانے لگا۔

تین فروری کو گوگل پر عالمی کرنسیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔

گوگل نے امریکی ڈالر کی قیمت 140 روپے 89 پیسے دکھائی، جبکہ کینیڈین ڈالر کی قیمت 97 روپے 67 پیسے اور سعودی ریال 37 روپے 56 پیسے پر دکھایا گیا۔

اس کے علاوہ، اماراتی درہم کی قیمت 38 روپے 36 پیسے بتائی گئی۔

یہ تکنیکی خرابی ہوسکتی ہے یا کسی اور وجہ سے کرنسیوں کی قدر میں کمی ہو سکتی ہے۔ تاہم، اس کی وضاحت گوگل کی جانب سے نہیں کی گئی۔

اس طرح کی تبدیلیوں سے کرنسی کے مارکیٹ ریٹس پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

google

USD to PKR

Technical Glitch