Aaj News

بدھ, فروری 12, 2025  
13 Shaban 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز آنے کے بعد مختلف عدالتوں کے ججز کے تقرر میں رد و بدل

انتظامی تبدیلیاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی عدالتی حکمت عملی کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں
شائع 04 فروری 2025 02:39pm

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین نئے ججز کی تعیناتی کے بعد انتظامی سطح پر اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے جاری آفس آرڈر کے مطابق مختلف عدالتوں کے انتظامی ججز کے عہدوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر کو انسداد دہشتگردی (اے ٹی سی) اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج مقرر کر دیا گیا ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر کو ایف آئی اے کورٹس کا انتظامی جج مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو بینکنگ کورٹس کی انتظامی جج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ انتظامی تبدیلیاں اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی عدالتی حکمت عملی کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں تاکہ عدالتی امور کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا سکے۔

Islamabad High Court