Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

کراچی میں راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا اوباش پکڑا گیا

دوران تفتیش ملزم نے جرم کااعتراف کر لیا
شائع 10 فروری 2025 09:52pm
ملزم کی تصویر
ملزم کی تصویر

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے اوباش پکڑا گیا

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں خاتون سے نازیبا حرکت میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزم کاشف نے بلاک چودہ میں خاتون سے بدتمیزی کی۔ علاقہ مکین کے پکڑنے کی کوشش میں اس کی موٹرسائیکل بھی گرپڑی۔

جوہرآباد پولیس کے مطابق ملزم کوسی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکیاگیا۔ ملزم کاشف سپرمارکیٹ اسٹور میں سیلزمین ہے۔

دوران تفتیش ملزم نے جرم کااعتراف بھی کرلیا۔

دوسرےایک اور واقعہ میں دستگیر بلاک 9 ریلوے کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزم خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوگیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم موٹر سائیکل پر گلی سے گزرنے والی خاتون سے پرس چھینتا ہے متاثرہ خاتون ملزم کے پیچھے بھاگتی ہیں لیکن ملزم فرار ہوجاتا ہے۔

علاقہ مکین کہتے ہیں پرس چھیننے کی واردات آج دوپہر میں پیش آئی ایسی وارداتیں معمول بن گئی ہیں، پولیس کا گشت نہ ہونے کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

karachi