Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

چار سالہ بچی کی ڈرائنگ نے ماں کا قاتل پکڑوا دیا

افسوسناک واقعہ جھانسی کے کوتوالی علاقے کے شیو پریوار کالونی میں پیش آیا
اپ ڈیٹ 18 فروری 2025 04:28pm

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جھانسی میں ایک 27 سالہ خاتون مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی۔ خاتون کے والدین کا خیال ہے کہ اس کے شوہر اور سسرال والوں نے مل کر اسے قتل کیا۔ تاہم خاتون کی 4 سالہ بیٹی کی ڈرائنگ نے ماں کا قاتل پکڑوانے میں پولیس کی مدد کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ جھانسی کے کوتوالی علاقے کے شیو پریوار کالونی میں پیش آیا۔ خاتون کے اہل خانہ کے مطابق ان کی شادی جھانسی کے رہنے والے سندیپ بڈھولیا نامی شخص کیساتھ 2019 میں ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے والد سنجیو ترپاٹھی نے دعویٰ کیا کہ بیٹی کو شادی پر ہم نے 20 لاکھ روپے نقد اور دیگر تحائف بطور جہیز فراہم کیے۔ تاہم شادی کے فوراً بعد خاتون کے شوہر اور اہل خانہ نے اضافی جہیز کے طور پر گاڑی کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔

والد کی بیماری کا بہانا بنا کر ادھار لینے والی خاتون کو ساتھی ملازم نے قتل کردیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مطالبہ پورا نہ ہونے پر انہوں نے مبینہ طور پر خاتون کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ سنجیو ترپاٹھی نے پولیس میں شکایت درج کرائی، لیکن دونوں گھر والوں کے درمیان سمجھوتے کے بعد معاملہ حل ہو گیا۔

خاتون کے والد نے بتایا کہ خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تو خاتون کے سسرال والوں نے بیٹے کو جنم نہ دینے پر انہیں طعنے دیئے۔

والد نے مزید بتایا کہ بیٹی کی پیدائش کا سن کر خاتون کے سسرال والے ان کی بیٹی کو تنہا ہسپتال میں چھوڑ کر چلے گئے جس کے بعد میں نے ڈیلیوری کا بل ادا کیا۔

بھارت: پنڈت نے آشرم میں علاج کے بہانے بلا کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

رپورٹ کے مطابق خاتون کی بیٹی نے بھی ایک بیان دیا، اور ایک خاکہ تیار کیا جس میں اس نے اشارہ دیا کہ اس کی ماں کا قاتل کون ہے۔

خاتون کی 4 سالہ بیٹی نے ڈرائنگ کے ذریعے خوفناک منظر بیان کیا۔ اس نے کہا کہ اس کے والد نے اس کی ماں کو چوٹ پہنچائی، اس کے سر پر پتھر مار کر اسے بوری میں ڈال کر پھینک دیا۔ قتل سے ایک روز قبل ملزم نے خاتون کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی تو خاتون کی بیٹی نے اپنے باپ کو کہا کہ اگر میری ماما کو مارا تو میں آپ کے دونوں ہاتھ توڑ دوں گی۔

تاہم پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے فرانسک لیب بھیج دیا ہے۔ پولیس نے شوہر کو تلاشی کے بعد گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ٰIndia

wife murder

Uttar Pardesh

4 year old's drawing

leads UP cops

arrest man for murder