Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

اڈیالہ جیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث قیدی فرار، 6 ملازمین معطل

آئی جی جیل خانہ نے اڈیالہ جیل ملازمین کی معطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا
شائع 19 فروری 2025 11:29pm

راولپنڈی کے اڈیالہ جیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث قیدی کے فرار ہونے پر غفلت کے مرتکب 6 ملازمین کو 90 دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا۔

اڈیالہ جیل سے قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن جیل انتظامیہ کو خبر تک نہ ہوئی، فرار قیدی نعمان مسیح منشیات کے مقدمے میں جیل میں قید تھا۔

جیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث 6 ملازمین کو 90 روز کے لیے معطل کردیا، آئی جی جیل خانہ نے اڈیالہ جیل ملازمین کی معطلی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

معطل ملازمین میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ الطاف حسین، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سجاد حیدر شامل ہیں، ان کے ساتھ ہیڈ وارڈر محمد ریاض، وارڈر عمران خان، وارڈر عمار ظہور اور شیر زمان بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں جیل انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی و غفلت سے منشیات کا قیدی جیل سے فرار ہو گیا تھا، تحقیقات کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کاروارئی عمل میں لائی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی اڈیالہ جیل کی مبینہ غفلت کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

دوسری جانب، سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے متعدد بار رابطہ کیا گیا مؤقف نہ مل سکا تاہم آئی جی جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ زمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

adiala jail

Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail