کراچی میں آج بھی موسم گرم، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم آج بھی بدستور گرم رہے گا، شہر قائد میں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا کہ اس وقت کراچی میں موسم گرم اور خشک محسوس کیا جارہا ہے، گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
اس کے علاوہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے جبکہ شمال مشرقی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
ماحولیاتی معیار کے انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق کراچی کی فضا غیر صحت بخش ہے، جہاں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 186 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
کراچی کے روزہ دار ہوشیار!!! آج بھی پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
ماہرین کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے اور ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں بھی درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا اور ژوب میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
سبی اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ، چمن میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ تربت میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر میں درجہ حرارت 17 اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو موسمی حالات کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔
Comments are closed on this story.