Aaj News

بدھ, جون 18, 2025  
21 Dhul-Hijjah 1446  

ٹرمپ کو امریکی نائب صدر کے موزے پسند آگئے، میٹنگ کے دوران دلچسپ تبصرہ

ٹرمپ کی جانب سے امریکی نائب صدر کے موزوں پر تبصرہ کرنے کے بعد اوول آفس میٹنگ میں بیٹھے لوگ بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے
شائع 13 مارچ 2025 01:13pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی نائب صدر جی ڈی وینس کے موزے پسند آگئے جس کے بعد وہ تبصرہ کیے بغیر نہ رہ سکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ٹرمپ کی آئرش وزیر اعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں سینٹ پیٹرک ڈے کے ناشتے پر ملاقات ہوئی جس میں جے ڈی وینس بھی موجود تھے۔ اسی دوران نائب صدر کے موزوں نے ٹرمپ کی توجہ اپنی جانب کھینچی جس پر وینس اور آئرش وزیر اعظم بھی ہنس پڑے۔

ٹرمپ کا جے ڈی وینس کے موزے دیکھ کر کہنا تھا کہ میں ان موزوں کی وجہ سے دھیان نہیں دے پارہا۔ امریکی صدر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے آپ کے موزے بہت پسند آئے۔ میرے ان جرابوں کا کیا حال ہے؟

ٹرمپ کے وزن میں 30 پاؤنڈ کی حیرت انگیز کمی!!! راز کیا ہے؟

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں توجہ مرکوز رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں، تاہم میں جے ڈی وینس کے جرابوں سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

ٹرمپ کی جانب سے امریکی نائب صدر کے موزوں پر تبصرہ کرنے کے بعد اوول آفس میٹنگ میں بیٹھے لوگ بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

ٹرمپ کا اسٹیل اور ایلمونیم امپورٹ پر 25 فیصد ٹیکس کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے وضاحت کی کہ انہوں نے موزے اپنے آئرش مہمان اور سینٹ پیٹرک ڈے کو خراج تحسین کے طور پر پہنے۔

JD vance

Love these socks

Trump teases

during White House meet